عائشہ گلالئی نے اپنی نئی پارٹی بنانے کی تیاری تیز کردیں،نام تحریک انصاف گلالئی یا پی ٹی آئی جی ہوگا

 
0
391

اسلام آباد دسمبر 29(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنماء عائشہ گلالئی نے اپنی نئی پارٹی بنانے کی تیاریاں تیز کردی ہیں، پارٹی کا نام تحریک انصاف گلالئی یا پی ٹی آئی جی ہوگا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عائشہ گلالئی نے نئی پارٹی بنانے کی تیاری تیز کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔

تحریک انصاف کی خاتون رہنما سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ آپ پی ٹی آئی سے جھوٹی امیدیں چھوڑ دیں ۔پارٹی بنائی تو آدھی پی ٹی آئی میرے ساتھ آ جائیگی،انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی اور خاص طور پر خان صاحب کی ذہنیت سے اچھے طریقے سے واقف ہوں، انہوں نے کہا کہ میں اپنی پارٹی کا نام تحریک انصاف گلالئی یا پی ٹی آئی جی رکھوں گی۔