عمران تسلیم کرچکے وہ سیاسی طور پر نواز شریف کو نہیں ہرا سکتے ،وہ کبھی امپائر ،کبھی عدالت کے کندھے پر جیتنا چاہتے ہیں، طلال چودھری

 
0
348

اسلام آباد دسمبر 29(ٹی این ایس) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان تسلیم کر چکے وہ سیاسی طور پر نوازشریف کو نہیں ہراسکتے،وہ کبھی امپائر اورکبھی عدالت کے کندھے پر جیتنا چاہتے ہیں۔2018ء کے انتخابات میں عدالت فیصلہ کریگی کون اہل ہے کون نا اہل ؟،آف شور کمپنی تسلیم کرنے کے باوجود کس بناء پر عمران خان کو نا اہل نہیں کیا گیا۔

عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ تسلیم کرچکے ہیں کہ وہ سیاسی طور پر نوازشریف کو نہیں ہراسکتے ۔وہ کبھی امپائر اور کبھی عدالت کے کندھے پر جیتنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان اور آصف زرداری خاموش اتحاد بناکر ہم سے الیکشن لڑنا چاہ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں عوام کی عدالت فیصلہ کریگی کہ کون اہل ہے کون نااہل ہے ۔انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپرز کیس کو 16 ججز نے ختم کردیا اور سننا تک گوارا نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آف شور کمپنی تسلیم کرنے کے باوجود کس بنا پر عمران خان کو نااہل نہیں کیا گیا۔