اسلام آباد،05اپریل(ٹی این ایس):سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے کہا کہ سیاسی موسم 70 سال سے بادلوں کے نیچے ہے ۔کبھی بادل اوپر ہو جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ واجد ضیاء کو ہاتھ پاوں پڑھے ہوئے ہیں۔ایمپائر نے بھی غلط سائیڈ فیلڈنگ کرا دی ہے۔ اب ان سے سنبھالا نہیں جا رہا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ زرداری کی عمران خان سے جنگ ہو گی ۔ہمارے بارے میں زرداری کو پتہ ہے کئی دفعہ وہ جنگیں کرچکے ہیں۔ لاہور کے جلسے کے بعد انکا جنگ کا موڈ نہیں ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ وہ جو بھی کہیں قوم جان چکی ہے کہ عمران زرداری بھائی بھائی ہیں۔موسم تو 28 جولائی کے فیصلے کے بعد سے خراب ہے۔













