وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے مسجد نبویؐ میں نماز جمعہ ادا کی،روضہ رسولؐ پر حاضری دی

 
0
1766

لاہور دسمبر 29(ٹی این ایس) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مسجد نبویؐ میں نماز جمعہ ادا کی۔ وزیر اعلی شہباز شریف نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی۔

وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے روضہ رسولؐ پر حاضری کے دوران نبی کریم ؐ کی شان میں درودسلام کا ہدیہ پیش کیا۔قبل ازیں وزیراعلیٰ نے رات گئے مسجد نبویؐ میں نوافل ادا کیے اورنماز پڑھی۔

انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی ترقی،عوام کی خوشحالی اورامن و امان کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ وزیر اعلی نے امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے دعا کی۔