انتہا پسند ہندو تنظیموں نے خواجہ معین الدین چشتی کے مزار کو شہید کرنے کی منصوبہ بندی تیار کر لی

 
0
1203

نئی دہلی دسمبر 29(ٹی این ایس):بابری مسجد کے بعد انتہا پسند ہندو تنظیموں نے خواجہ معین الدین چشتی کے مزار کو شہید کرنے کی منصوبہ بندی تیار کر لی۔شیو سینا ن نے خواجہ معین الدین چشتی کے مزار کو شہید کرنے کے لیے اپنے کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیموں کی خطرنا ک منصوبہ بندی سامنے آ گئی۔بابری مسجد کے بعد انتہا پسند ہندو تنظیموں نے خواجہ معین الدین چشتی کے مزار کو شہید کرنے کی منصوبہ بندی تیار کر لی۔بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے سیکرٹری جنرل لکن سنگھ نے دیگر ہندوؤں تنظیموں کو اس حوالے سے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

لکھن سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ جہاں خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کی درگاہ ہے وہاں ہندوؤں کا مندر ہوا کرتا تھا مسلمانوں نے 800سال پہلے اس جگہ پر موجود مندر کو مسمار کر کے یہاں درگاہ بنا لی تھی لہذا اس کو گرا کر یہاں مندر تعمیر کیا جانا چاہیے ۔کچھ ماہرین اور تجزیہ نگاروں کا موقف ہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیموں کو مودی سرکار کی پشت پناہی حاصل ہے ۔مودی سرکار کا ویژن ہے کہ 2025 تک بھارت میں رہنے والا ہر فرد ہندو ہو۔