امریکا اور بھارت کے دباو پر ہمارے خلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ وزیردفاع خرم دستگیر امریکا اور بھارت کی زبان بول رہے ہیں۔حافظ محمد سعید

 
0
374

اسلام آباد جنوری 4(ٹی این ایس)کالعدم تنظیم جماعت الدعو? پاکستان کے سربراہ حافظ سعید نے کہا ہے کہ امریکا اور بھارت کے دبا? پر ان کے اور ان کی جماعت کے خلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیردفاع خرم دستگیر دبا? میں آکر امریکا اور بھارت کی زبان بول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ عدالتوں سے ہمیشہ سرخرو نکلے ہیں لیکن کچھ سیاسی لوگ ا4160 کے خلاف مہم چلا رہے ہیں اور کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔حافظ سعید نے امریکہ کی جانب سے ممکنہ طور پر انہیں ڈرون حملے سے نشانہ بنانے کی افواہوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جماعت الدعو? کے حقانی نیٹ ورک کے ساتھ کوئی روابط نہیں ہیں اور نہ ہی جماعت الدعو? کا افغانستان کے حالات سے کوئی تعلق ہے البتہ ہم یہ ضرور کہتے رہے ہیں کہ امریکہ کو افغانستان سے نکل جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو حقانی نیٹ ورک سے مسئلہ ہے اور انڈیا کو جماعت الدعو? سے اور یہ دونوں ملک جب آپس میں ملتے ہیں تو دونوں کو گڈ مڈ کر دیتے ہیں۔حافظ سعید نے کہا کہ اس دور میں جنگیں مسائل کا حل نہیں اور انڈیا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو درست ہونا چاہیے لیکن جو بنیادی مسئلہ ہے یعنی مسئلہ کشمیر اسے حل ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی یہی بات برداشت نہیں کی جا رہی۔