ملتان، بہاولپور اور ڈیر ہ غازیخان میں سینزنل انفلوئینزا سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی 

 
0
256

ملتان جنوری 6(ٹی این ایس)ملتان، بہاولپور اور ڈیر ہ غازیخان میں سینزنل انفلوئینزا سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان میں سیزنل انفلوئینزا اے ایچ ون این ون سے گزشتہ چند روز میں 16 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال میں 3 اور ڈیرہ غازیخان میں 2 مریضوں کی اموات سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے تاہم اس کے باوجود تا حال متاثرہ مریضوں کے لواحقین کی ویکسنیشن کا عمل مکمل نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد بھی 113 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ویکسین کی مقدار محدود ہے جس سے ہسپتالوں کے عملے اور ڈاکٹروں کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے اسی لیے ہسپتالوں کی ویکسین سے محروم رہ جانے والے لوا حقین اپنی ویکسینیشن کا خود بندوبست کریں۔