اسٹاک ایکسچینج بورڈ میں ایک تہائی خود مختار ڈائریکٹرزکی تعیناتی لازم

 
0
311

کراچی جنوری 6(ٹی این ایس)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے سیکیورٹیز ایکسچینج(لائسنسنگ اینڈآپریشنز)ریگولیشن2016میں ترمیم متعارف کرا دی ہے اوراسٹاک ایکسچینج کے بورڈ میں ایک تہائی آزاد و خود مختار ڈائریکٹرز کی تعیناتی لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے، سیکیورٹیز ریگولیشن2016 کے تحت ا سٹاک ایکسچینج کے 40فیصد حصص کی فروخت کے بعد ا سٹاک ایکسچینج کے بورڈ کی تشکیل نو6 ماہ کے اندر اندر مکمل ہونا ضروری ہے اور اس پر نامزد ڈائریکٹراسٹاک ایکسچینج کے مز ید20فیصد حصص کی فروخت تک آزاد و خود مختار شمار کیے جائیں گے،بورڈ میں مجموعی طور پر 50 ڈائریکٹرہیں، اس ضمن میں ایس ای سی پی نے ا سٹاک ایکسچینج کے اہم پلیئرز سے اس نئی ترمیم پر اعتراضات یا سفارشات طلب کر لی ہیں،یہ ترمیم کوڈ آف کارپوریٹ گورننس ریگولیشن2017کے تحت متعارف کرائی گئی ہے تاکہ ا سٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکوہر شعبے سے بامعنی نمائندگی حاصل رہے۔