سی پیک بجلی گھروں کی سٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ کا فیصلہ

 
0
330

کراچی جنوری 6(ٹی این ایس)وفاقی حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)کے تحت بننے والے بجلی گھروں کی پاکستان سٹاک ایکس چینج میں لسٹنگ کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پی ایس ایکس کے ذرائع نے بتایا کہ خزانے کے وزیرمملکت رانا محمد افضل خان نے اس سلسلے میں پی ایس ایکس کے اعلی افسروں سے متعدد ملاقاتیں کی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیرمملکت نے ان ملاقاتوں میں کہا ہے کہ سی پیک کے تحت تعمیر ہونے والے بجلی گھروں کی پی ایس ایکس میں لسٹنگ ہونی چاہیے۔ خطیر مالیت کے سی پیک بجلی گھروں کے فوائد سے عام سرمایہ کاروں کو مستفید کرناچاہیے۔ لسٹنگ سے حصص کی خریدوفروخت کے تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا۔ بروکرز کاکہنا ہے کہ حکومت انفراسٹرکچر بانڈز کے اجرا سے کیپٹل مارکیٹ سے خطیر سرمایہ حاصل کرسکتی ہے۔