کراچی، تحریک انصاف کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی نجیب ہارون نے تمام سہولیات و تنخواہ لینے سے انکار

 
0
740

کراچی جولائی 28 (ٹی این ایس)تحریک انصاف کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی نجیب ہارون نے بطور رکن اسمبلی ملنے والی تمام سہولیات و تنخواہ لینے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق نجیب ہارون تحریک انصاف کے ٹکٹ پر جیت کر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، انہوں نے بطور ایم پی اے ملنے والی تمام سہولیات و تنخواہ لینے سے انکار کردیا۔نجیب ہارون کا کہناہے کہ میرامقصدعوام کی خدمت اورعمران خان کے مشن کوآگے بڑھاناہے۔