کراچی (ٹی این ایس) کراچی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے سندھ) کے صدر نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ (ایم ڈی کیٹ) کا امتحانی فیس فوری طور پر 9 ہزار روپے سے کم کرکے 5 ہزار روپے یا اس سے بھی کم کی جائے، کیونکہ موجودہ فیس طلبہ اور ان کے والدین پر غیر منصفانہ مالی بوجھ ہے وائی ڈی اے کے چیئرمین نے اس بات پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا کہ پی ایم ڈی سی نے مرکزی سوالنامہ (Question Bank) ایک نام نہاد یکساں نصاب کے تحت تیار کرنے کا اعلان کیا ہے، مگر حقیقت میں طلبہ کو اب بھی صوبائی نصاب کے مطابق تیاری کی ہدایت دی جاتی ہے۔ ہر سال ایم ڈی کیٹ کے سوالات دیگر صوبوں کی نصابی کتب سے شامل کیے جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں ہزاروں طلبہ شدید نقصان اور ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں (وائی ڈی اے سندھ) نے زور دیا کہ ایم ڈی کیٹ کے سوالات صرف اور صرف متعلقہ صوبے کے نصاب سے لیے جائیں تاکہ ہر طالب علم یکساں مواقع کے ساتھ امتحان میں شریک ہو سکے۔ تنظیم نے کہا کہ یہ اقدام ہی طلبہ کے ساتھ تعلیمی انصاف کو یقینی بنائے گا













