اسلام آباد (ٹی این ایس) ملک بھر سے (سی ایس ایس) کرنے والے سٹوڈنٹس کا (سی ایس ایس) امتحان دینے کے لیے عمر 30 سال کی بجائے 35 سال اور امتحان دینے کا موقع 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کیے جانے کا مطالبہ

 
0
37

اسلام آباد (ٹی این ایس) سی ایس ایس اییسپائرنٹس ایسوسی ایشن پاکستان نے حکومتی زمہ دار شخصیات سے مطالبہ کیا ہے کہ (سی ایس ایس) کرنے والے سٹوڈنٹس کا (سی ایس ایس) امتحان دینے کے لیے عمر 30 سال کی بجائے 35 سال اور امتحان دینے کا موقع 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کیا جائے، سی ایس ایس اییسپائرنٹس ایسوسی ایشن پاکستان سی ایس ایس کرنے والے طلبا ء طالبات کی ایک ایسوسی ایشن ہے جنہوں نے اپنے حقوق کے تحفظ مانگنے کے لیے اپنی مدد اپ کے تحت یہ اس ایسوس ایشن بنائی ہے جس کی نمائندگی کے لیے ہر صوبے سے ایک ایسپائرنٹس مختلف فورمز پر جا کر اپنے مسائل بتا کر اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کررہے ہیں، اس ایسوسی ایشن کی لیڈنگ ٹیم میں ہر صوبے میں سے دو سٹوڈنٹس کو رکھا گیا ہے یہ ٹیم حال ہی میں اپنے کریئر کے اہم مسئلے پر کام کر رہی ہے جس میں ان کا مطالبہ ہے کہ ایک CSS دینے کے لیے 30 سال کی بجائے 35 سال اور امتحان دینے کے موقع 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کیے جائیں اس مقصد کے حصول کے لیے حال ہی میں انہوں نے نیشنل اسمبلی سے ایک قرار پاس کروائی ہے جس میں عمر کی حد 30 سے بڑھا کر 35 اور موقع 3 سے 5 کیا گیا, سی ایس ایس ایسپائرنٹس ایسوسی ایشن پاکستان کی صدر صدر اُم فروا جن کا تعلق جنوبی پنجاب سے انکا کہنا ہے کہ قرارداد کو پاس ہوئے 3 ماہ ہوگئے ہیں لیکن اس پر عمل درامد نہیں ہوا انکا کہنا تھا کہ CSS 2026 کا اشتہار آنے والا ہے اور جو طلبہ 32 یا 33 سال کے ہیں وہ قرداد کے پاس ہونے پر تیاری شروع کرچکے ہیں ہمارے اقدامات ان کے لیے امید ہیں مزید ہم نے CSS کی تیاری میں آنے والی مشکلات کو آج ہونے والی پریس کانفرنس میں بیان کی اور کہا کہ ہماری وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور دیگر زمہ داران سے پرزور درخواست ہے کہ اس وقت نوجوانوں کا ساتھ دیں اور ان کا مستقبل سنواریں، ام فروا نے تمام پارلیمنٹرنیز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مقصد میں انکا ساتھ دیا اور اس مقصد میں انکا ساتھ دینے کا عزم رکھتے ہیں اُم فروا نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ ہماری حکومت ہمیں نا امید نہیں کری گی