اسلام آباد (ٹی این ایس) ای الیون میں شیشہ کیفے کی کھلم کھلا قانون شکنی، انتظامیہ خاموش

 
0
62

اسلام آباد (ٹی این ایس) ای الیون میں شیشہ کیفے کی کھلم کھلا قانون شکنی، انتظامیہ خاموش

اسلام آباد: تھانہ شالیمار کی حدود میں واقع سٹار بز شیشہ کیفے نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔ انڈور شیشہ پر پابندی کے باوجود کیفے میں شیشہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ قوالی نائٹ کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق یہ غیر قانونی سرگرمیاں کھلے عام جاری ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بے بس نظر آ رہے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شیشہ کیفے کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جا سکے