وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے یاسمین راشد کا نام زیرِغور

 
0
421

اسلام آباد جولائی28 (ٹی این ایس) تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے ڈاکٹریاسمین راشد کے نام پر غور شروع کردیا ہے اور انہیں آج بنی گالا طلب کرلیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب کی نئی وزیراعلیٰ کے لئے ڈاکٹریاسمین راشد کے نام پر غور شروع کردیا ہے اور اس حوالے سے یاسمین راشد کے مخصوص نشست پر ہونے اور وزیراعلیٰ کے عہدے کے لئے قانونی رائے بھی طلب کرلی ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد طلب کرلیا ہے جہاں ان سے انٹرویو کیا جائے گا۔واضح رہے کہ یاسمین راشد کا نام پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے تحریک انصاف کی ترجیحی فہرست میں سرفہرست ہے اور قانون مخصوص نشستوں والے رکن کو بھی وزیراعلی بننے کی اجازت دیتا ہے۔