کراچی: ایل ایل بی سال آخر سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان

 
0
380

ایس ایم گورنمنٹ لاء کالج کی قرۃ العین اشرف نےپہلی ،منیرہ بنت عباس علی  نےدوسری پوزیشن اور وحید الزمان نےتیسری پوزیشن حاصل کی

کراچی، جون 11(ٹی این ایس): جامعہ کراچی کے مطابق ایل ایل بی سال آخر سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق ایس ایم گورنمنٹ لاء کالج کی قرۃ العین اشرف بنت محمد اشرف خان مغل سیٹ نمبر13368 نے 1300 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن،منیرہ بنت عباس علی خان سیٹ نمبر13314 نے1295 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ وحید الزمان ولد مزمل الدین شیخ سیٹ نمبر13270 نے 1285 نمبر ز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

امتحانات میں کل 566 طلبہ شریک ہوئے،15 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 196 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 37.28 فیصدرہا۔علاوہ ازیں بی اے ایل ایل بی (آنرز)سال آخرـ سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق ایس ایم گورنمنٹ لاء کالج کی خضرہ فاطمہ بنت سید سعادت حسین چشتی سیٹ نمبر13705 نے 2044 نمبرزکے ساتھ پہلی پوزیشن ،پرنون مشتاق بنت مشتاق احمد انصاری سیٹ نمبر13706 نے2025 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ محمد مزان بُلادی ولد نیاز علی بُلادی سیٹ نمبر13713 نے 2003 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔امتحانات میں کل 31 طلبہ شریک ہوئے،14 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 06 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 64.52 فیصدرہا۔