18 رول الیکٹرک کیبل 15 کلو کاپر وائر اور 20 کلو سلور کی وائر ایک سوزوکی پک اپ میں لیجایا جارہا تھا کہ تھانہ ڈیفنس نے دھر لیا
کراچی، جون 11 (ٹی این ایس): شہرِ قائد کے ڈیفنس کے علاقہ میں کے الیکٹرک کا بھاری مقدار میں چوری ہوا سامان بر آمد کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس نے دوران پٹرولنگ کاروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ سوزوکی پک اپ جس پر بجلی کی کیبلز لوڈ تھیں کو روکا اور ملزمان محمد اسلم ولد محمد یامین اور ساجد ولد فقیر محمد کو گرفتار کر کےانکے قبضہ سے 18 رول الیکٹرک کیبل 15 کلو کاپر وائر اور 20 کلو سلور کی وائر برآمد کی۔ ملزمان نے یہ تمام کیبل K-Electric کی چوری کی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کاوائی عمل میں جارہی ہے۔