کراچی، جون 11 (ٹی این ایس): آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ راؤ انوار کو میری کوئی سپورٹ حاصل نہیں،اس بات کااظہار انہوں نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ اگر راؤ انوار کو سہولیات دی گئی ہیں وہ عدالت نے دی ہیں اس میں سندھ پولیس کا کوئی کردار نہیں،راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دیا گیا ہے تو وہ بھی عدالت کی ہدایت پر کیا گیاجب کہ سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی بار ا س سطح کے کسی پولیس آفیسر کو قتل کیس میں چالان کیا گیا ہے۔












