ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا کراچی پہنچنے پر پر تپاک استقبال ، اجرک پہنائے گئے

 
0
356

کراچی ، یکم اپریل (ٹی این ایس): ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی ہے جہاں ان کا انتہائی پر تپاک استقبال کیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جس وقت ایئر پورٹ سے باہر آئے تو ان کے گلے میں سندھ کا ’اجرک ‘پہنا کر ان کا استقبال کیا گیا اس موقع پر وزیر کھیل بھی موجود تھے ،جس کی تصویر بھی سامنے آ گئی ہے ۔ویسٹ انڈیز کی 11 رکنی ٹیم کو انتہائی سخت سیکیورٹی کے حصار میں ہوٹل منتقل کیا گیا ہے تاہم باقی کھلاڑی کل صبح پاکستان پہنچیں گے ۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز پاکستان کے خلاف پہلا ٹی ٹوینٹی میچ آج شام کراچی کے سٹیڈیم میں کھیلے گی اور اس حوالے سے سیکیورٹی کے تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں ۔