ہم نے سینٹ انتخابات میں پیسے نہیں لئے ، عمران خان نے پارٹی کے کاموں پر توجہ نہیں دی تو پی ٹی آئی صوبے میں تاریخ بن جائے گی: پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اسمبلی  کاپارٹی قیادت پر برہمی کا اظہار

 
0
313

پشاور، یکم اپریل (ٹی این ایس): خیبر پختونخوا سے رکن صوبائی اسمبلی قربان علی خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پارٹی پالیسی سے انحراف کیا گیااور اگر موجود ہ صورتحال میں عمران خان نے پارٹی کے کاموں پر توجہ نہیں دی تو پی ٹی آئی صوبے میں تاریخ بن جائے گی،ہم پر بے بنیا د الزامات لگائے جارہے ہیں کہ ہم نے پیسے لئے حلفا کہنے کو تیار ہیں کہ ہم نے اپنی پارٹی امیدواروں کوووٹ دئیے تاہم دیگر پارٹی اراکین کو بھی حلف دینے ہوں گے کہ انہوں نے پیسے نہیں لئے اور انتخابات میں کوئی پیسہ نہیں چلا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی قربان خان کا اپنی رہائش گاہ میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں پی ٹی آئی چیرمین سے کوئی گلہ نہیں ان سے جو بھی بات کی گئی انہوں سے اس پرتوجہ دی۔پارٹی میں کچھ کالی بھیڑیںموجود ہیں جوبچھو کی طرح ڈنگ مارنے کے لئے ہر وقت تیار ہتی ہیں اگر عمران خان نے اس طرف توجہ نہیں دی توپارٹی کا شیرازہ بکھر جائے گا۔انہوں نے  کہا کہ وقت نے ثابت کیا جن وعدوں پر ہمیں ووٹ ملا ہم وہ پورا کرنے میں ناکام رہے۔
خیال رہے اس سے قبل قربان علی خان کی رہائش گاہ پر ہونے والے پارٹی سے متعلق اہم اجلاس میں عبید اللہ ،زاہددرانی اورنگینہ خان نے بھی شرکت کی۔