کل جماعتی کانفرنس کا ایجنڈاملکی سلامتی کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کرنا ہے : عامر خان

 
0
8960

کراچی اگست 21(ٹی این ایس): ایم کیو ایم راہنماعامر خا ن نے کہا ہے کہ بائیس اگست کو ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس کاایجنڈا ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کرنا ہے۔ کانفرنس میں ملکی سلامتی خلاف ہونے والی سازشوں اور کرپشن کے خلاف متفقہ قراداد لائیں گے۔ کراچی میں پی ایس پی کے راہنماوں کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی پرچم کی بے حرمتی کرنے والوں کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ پی ایس پی ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے حقیقی کے پاس بھی جائیں گے۔ لندن سے پہلے ہی اعلان لا تعلقی کر چکے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ تشدد اور نفرت کی سیا ست ترک کر کہ وطن عزیز کی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا۔ پاک سر زمین پارٹی کے راہنما انیس ایڈوکیٹ نے کہا کہ متحدہ کو غدار وطن کے خلاف واضح موقف اختیار کرنا چاہیے ۲۲ اگست کا دن تاریخ میں اہم ہے کل پی ایس پی یوم نجات منائے گی۔ ہم نے کراچی کے عوام کی بہتری کیلے متحدہ کے وفد کو ویلکم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ایم کیو ایم کا نام آئے گا الطاف حسین کو آکسیجن ملتی رہے گی کل کی کانفرنس غدار وطن کے خلاف اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کیلئے بات کرنے اور مل کر کام کرنے کیلیے تیار ہیں ۔