کراچی (ٹی این ایس)( رپورٹ : پیر بخش نوناری ) کراچی سیکریٹری صحت، سندھ ریحان اقبال بلوچ نے آج (ایس ایم بی بی انسٹیٹیٹ آف ٹراؤما کراچی) کا دورہ کیا جہاں ایس ایم بی بی آئی ٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد صابر میمن کی طرف سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سیکریٹری صحت، سندھ نے ٹراما سینٹر کا باقاعدہ دورہ کیا اور صحت کی دیکھ بھال کے لئے فراہم کردہ اہم سہولیات کا مشاہدہ بھی کیا بعد ازاں انتظامیہ کے ساتھ صحت کی بہتری سمیت درپیش مسائل کے ممکنہ حل پر مرکوز گفتگو کی۔ سیکریٹری صحت، سندھ نے انتظامیہ کو مریضوں کو بہتر صحت کی سہولیات دینے پر زور دیا۔