ایف سی بلوچستان نے دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی ناکام بنا دی، آئی ایس پی آر

 
0
460

اسلام آباد جنوری 6 (ٹی این ایس) دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ردالفساد کے سلسلہ میں ایف سی بلوچستان نے دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مستونگ میں ایک کارروائی کے دوران مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ ایمونیشن اور دھماکہ خیز مواد کی بھاری کھیپ برآمد کرلی ،جن میں سنائپر رائفلز،گرنیڈ اور دھماکہ خیز مواد شامل تھا، جسے ایک بڑی دہشت گرد کارروائی کیلئے غاروں میں چھپا رکھا تھا۔