اسلام آباد ،اکتو بر17(ٹی این ایس): وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے گلگت بلتستان کے سینئر صحافی نثار عباس کے والد کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیر مملکت نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے لئے مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔












