مسلم لیگ ن پاک فوج  کے ساتھ مل کر بلوچستان کی ترقی کے  لیے کوشاں ہے،جان اچکزئی

 
0
3850

اسلام آباد جنوری 6(ٹی این ایس) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور ترجمان وزیراعلی بلوچستان جان اچکزئی نے  آج بروز ہفتہ  نیشنل پریس  کلب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والے شاید یہ بھول گئے ہیں کہ انھیں دو تہائی اکثریت حاصل ہے، نو تاریخ کو تحریک عدم اعتماد ناکام بنائیں گے ۔

بلوچستان دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن صوبہ ہے اور آئے روز دشمن صوبہ میں عدم استحکام پھیلانے کی سازشوں میں لگا ہوا ہے خصوصا سی پیک کے خلاف یہ صوبہ عالمی سازشوں کا میدان جنگ بنا ہوا ہے،ایسی صورتحال میں  ساری  قوم پرفرض ہے کہ   دشمنوں  کومتحد ہو کر جواب دیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان  عدم استحکام کا شکار ہے ایسی صورتحال میں ہمیں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر لڑنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلی بلوچستان کے مستعفی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے بلوچستان اسمبلی کے دوستوں کے گلے شکوے دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بلوچستان کو مستحکم کرنے میں مولانا فضل الرحمان کا اہم کردار ہے حکومت مولانا فضل الرحمن کے ساتھ رابطے میں ہے، ن لیگی اراکین بلوچستان اسمبلی کو وفاداریاں تبدیل کرنے سے متعلق نامعلوم کالز کا علم نہیں ہے۔