پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے، اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے اور ملک دشمن قوتوں کو نیست و نابود کرے، چوہدر ی نثار

 
0
356

ٹیکسلا جنوری 6(ٹی این ایس)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماسابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خا ن نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے،اور ملک دشمن قوتوں کو نیست و نابود کرے، میرا دامن ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے کسی کو بھی میرا ساتھ دینے میں کبھی شرمندگی نہیں ہوگی،طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں ،سیاسی مخالف نے نہ مشرف سے وفا کی نہ بی بی اور نہ ہی وہ عمران خان سے وفا کریں گے،

غلام سرور خان نے ہر پارٹی بدلنے کا ٹھیکہ اٹھا رکھا ہے،بد قسمتی سے پاکستان میں با عمل مسلمان ناپید ہیں، حق بات کہنے سے ڈرتا نہیں پارٹی میں بھی حق کی بات کی اور نواز شریف کے ساتھ بھی حق بات کرنے سے کبھی گریز نہ کیا،ڈر صرف اللہ کا ہے،سیاست میں تعلق بنائے،عزت کمائی اور لوگوں کی بے لوث خدمت کا وطیرہ اختیار کیا،عوا م کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں ،85 کی اوائل سایست کے دور میں ٹیکسلا کو سب ڈویژن کا درجہ دلوایا ، عنقریب اربوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے واہ جنرل ہسپتال کا شاندار افتتاح کیا جائے گا۔وہ ہفتہ کو احاطہ ٹیکسلا ڈیرہ حاجی دلدار خان مرحوم پر پر ہجوم عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔

انھوں نے اپنے سیاسی مخالف غلام سرور خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئیکہا کہ وہ اس حلقہ سے منتخب ہوئے لیکن ایک بھی عوامی فلاحی میگا پروجیکٹ عوام کو نہ دے سکے انھوں نے ہمیشہ مفاد کی سیاست کی اور اس کے لئے متعدد مرتبہ پارٹیاں بھی تبدیل کی انکا کہنا تھا کہ پارٹیاں تبدیل کرنے میں غلام سرور خان کا کوئی ثانی نہیں انھوں نے اپنے دور اقتدار میں عوامی خدمت کی بجائے اپنا بنک بیلنس مضبوط کیا، ہاوسنگ سوسائٹیاں بنائیں، سی این جی کے پرمٹ لئے ، اپنے محلات بنائے اور گاڑیاں خریدیں ، اب وہ عمران خان کو سبز باغ دکھانے میں مصرو ف ہیں ،

چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ کسی نے بات اڑا دی جب عمران خان نے اسلام آباد میں دھرنا دیا کہ چوہدری نثار علی خان نے گرفتاریوں کا حکم دیا ہے۔موصوف منظر عام سے ہی غائب ہوگئے صرف گرفتاری کے ڈر سے ،انکا کہنا تھا کہ پی او ایف کے مزدوروں کو پچیس فیصد الاونس دلوایا، ہمیشہ مزدوروں کے شاہ بشانہ کھڑ رہیاور انکے حقوق کا ہمیشہ تحفظ کیا،انھوں نے انکشاف کیا کہ انھوں نے سیاست کے اول دور میں ٹیکسلا کو سب ڈویژن بنانے کا کام کیا،اور پاکستان کی تاریخ میں واہ گاوں وہ پہلا گاوں تھا جہاں سوئی گیس پہنچائی گئی،

انکا کہنا تھا کہ وہ پارٹی میں گونگا بہرا بن کر نہیں بیٹھ سکتا اور نہ ہی سچ کہنے میں آر محسوس کرتا ہیں ، جو حق پر ہوگا میر ساتھ اسی کے ساتھ ہوگا،اور ہمیشہ حق بات کہنے والوں کے ساتھ کھڑا نظر آونگا،چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ قبضہ گروپوں کے مقابلہ پہلے بھی کیا اور آئندہ بھی استقامت کے ساتھ اسی ڈگر پر چلتا رہونگا، ساتھ دونگا تو صرف مظلوم کا،خواہ اسکا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہو،انکا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے اللہ سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے،اور ملک دشمن قوتوں کو نیست و نابود کرے،انھوں نے کہا کہ میرا دامن ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے کسی کو بھی میرا ساتھ دینے میں کبھی شرمندگی نہیں ہوگی،طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں ، علاقہ میں مزید ترقیاتی کام کروانگا،

قبل ازیں چوہدری نثار علی خان نے اپنے خطاب سے پہلے حاجی دلدار خان مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کرائی،ٹیکسلا احاطہ میں جسلہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، سٹیج سیکرٹری کے فرائض چئیرمین یونین کونسل گھڑی سکندر عرفان خان ایڈووکیٹ سر انجام دے رہے تھے ، جلسہ سے سفیر خان ، حاجی ابرار دلدار خان نے بھی خطاب کیا،حاجی دلدار خان کے بھتیجوں نے چوہدری نثار علی خان کو اپنی وفاداری کا ئقین دلایا،تقریب میں ایم پی اے ملک عمر فاروق ، مسلم لیگ ن بلدیہ ٹیکسلا کے چیئرمین سید محمود حسین شاہ ، وائس چئیرمین بلدیہ ٹیکسلا زیشان صدیق بٹ، چئیرمین لب ٹھٹو حاجی علی اصغر اعوان ، چئیرمین گھڑی افغاناں ملک داود،کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔