ٹیکسلا جگہ جگہ جسم فروشی کے اڈے قائم عوامی وسماجی حلقوں کا ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا سے فحاشی کے اڈوں کے خلاف موثر کاروائی کرتے ہوئے ان کے خاتمے کا مطالبہ

 
0
369

ٹیکسلا 05 مئی 2021 (ٹی این ایس): ٹیکسلا جگہ جگہ جسم فروشی کے اڈے قائم عوامی وسماجی حلقوں کا ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا سے فحاشی کے اڈوں کے خلاف موثر کاروائی کرتے ہوئے ان کے خاتمے کا مطالبہ ۔پانچ نمبر گیٹ اور دیگر گلی محلوں میں جاری جسم فروشی کے دھندے سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر والدین پریشان کوئی پرسان حال نہیں اعلی حکام نوٹس لیں عوامی وسماجی حلقوں کا مطالبہ سامنے آگیا ہے۔ یہ اڈے کرمنل لوگوں جن میں سٹریٹ کرائم اور منشیات کے عادی اورفروخت کرنے والے افراد اور گروہ شامل ہیں کے لیے محفوظ ترین پناہگاہوں کا درجہ بھی رکھتے ہیں، فحاشی کے اڈوں کی ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں بھی دعوت زناحرام کا معمول بنا لیا ہے، شریف شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال ہوچکا ہے ایس ایچ تھانہ ٹیکسلا سے عوامی وسماجی حلقون نے فی الفور کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے. جسم فروشی کے اڈوں کی نائیکوں نے ہوم ڈلیوری اورموٹر سائیکل ٹرانسپورٹ کی سہولت دے کر نوجوان نسل کو تباہ کرنے کی مکمل منصوبہ بندی کر رکھی ہے جس پر پولیس سمیت دیگر قانون نافظ کرنے والے اداروں نے مکمل چشم پوشی اختیار کررکھی ہے جو نا صرف ان اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے بلکہ ان فحاشی کے اڈوں کو سپورٹ کرنے کے مترادف ہے عوامی وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سےان اداروں کوخواب خرگوش سے بیدار کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے.