ٹیکسلا سے ملنے والے 3ہزار سالہ طلائی نوادرات آپس میں بانٹ لینے والے4 مزدور گرفتار،2فرار

 
0
401

ٹیکسلا ،نو مبر13(ٹی این ایس):ٹیکسلا کے کھنڈرات سے مزدوروں کو صفائی کے دوران 3ہزار سالہ پرانے طلائی نوادرات ملے جو انہوں نے آپس میں بانٹ لیے ،پولیس کو اطلاع ملنے پر مزدوروں کو دھر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کو گندھارا تہذیب کا مرکز مانا جاتا ہے جہاں 3ہزار سالہ قدیم شہروں کے کھنڈرات بھی پائے جاتے ہیں ۔کچھ روز قبل ایسے ہی کھنڈرات میں صفائی کرتے ہوئے مزدوروں کو 3ہزار سال پرانے طلائی نوادرات ملے جو مزدوروں نے آپس میں طے پانے والی ڈیل کے تحت متعلقہ ادارے کو جمع کروانے کی بجائے آپس میں بانٹ لیے۔

لیکن جلد ہی مزدوروں میں اس معاملے پر پھوٹ پڑ گئی ۔پولیس کو اطلاع ملی تو وہ حرکت میں آگئی اور قیمتی نوادرات آپس میں بانٹ دینے والے 6مزدوروں میں سے 4کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے قیمتی طلائی نوادرات برآمد کر لیے گئے ہیں جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔