ٹیکسلا ستمبر 18 (ٹی این ایس): ٹیکسلا میں سی ٹی ڈی نے کاررروائی کرکے 5 دہشتگردوں کو دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد اٹک اورنوشہرہ میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں ملوث ہیں ،انسداد دہشتگردی فورس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو ٹیکسلا کے علاقے سے گرفتار کرلیا،دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ،4 دستی بم،وال بیرنگ اور اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا،گرفتاردہشتگردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔