نیب کو شریف برادران کے خلاف فوری کارروائی کرنی چاہیے تھی۔لطیف کھوسہ

 
0
500

اسلام آباد ،نو مبر13(ٹی این ایس): پیپلزپارٹی کے راہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ نیب کو شریف برادران کے خلاف فوری کارروائی کرنی چاہیے تھی۔الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردارلطیف کھوسہ نے کہا کہ پاکستان میں دو طرح کے قوانین ہیں، ایک قانون پیپلزپارٹی کے لیے ہے جس میں سب کو جیلوں میں بھیجا جاتا ہے دوسرا قانون وہ ہے جس میں علاج کے لیے سب باہر بھاگ جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وعدہ معاف گواہ جب اپنے بیان سے انحراف کرتا ہے تو اسے جرم کرنے والے کے برابر سزا ملتی ہے۔ شریف برادران کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے تھی۔