ٹیکسلا (ٹی این ایس) :زیلدار احسن شاہ کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

 
0
116

زیلدار احسن شاہ کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

چیئرمین پیپلز پارٹی نے انہیں پارٹی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا

زیلدار احسن شاہ ایڈووکیٹ

چیئرمین پاکستان رومانیہ فرینڈز ایسوسی ایشن،ممبر انٹرنیشنل کمیونٹی سینٹر فار گلوبل سٹریٹیجک اسٹڈیز
ایڈوائزر انٹرنیشنل افیئرز، پاکستان ریسرچ سینٹر فار اے کمیونٹی ودھ شیئرڈ فیوچیر اور صدر ری امیجنگ گندھارا ہیں

ملاقات میں وزیر مملکت اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ سردار سلیم حیدر،سینٹر پلوشہ خان،سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی حسن مرتضی اور ندیم افضل چن بھی موجود تھے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے مطابق پارٹی کیلئے خدمات سرانجام دینے کیلئے ہر وقت تیار رہوں گا۔زیلدار احسن شاہ

پاکستان کا اصل روشن چہرہ دنیا کے سامنے لانے اور بین الاقوامی اقوامی دنیا کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کیلئے آپ کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔بلاول بھٹو زرداری

ستر کی دہائی میں زیلدار خاندان نے راولپنڈی ہارلے سٹریٹ میں شہید زولفقار علی بھٹو کی ملکیت گھر خریدا خواہش ہے آپ آئندہ انتخابی مہم کا آغاز اسی گھر سے کریں۔زیلدار احسن شاہ

 

اسلام آباد (ٹی این ایس)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر ٹیکسلا کے معروف سیاسی و سماجی خانوادے کے سپوت ذیلدار احسن شاہ نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ہے ملاقات میں پیپلز پارٹی کے سینئر اراکین وزیر مملکت اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ سردار سلیم حیدر،سینٹر پلوشہ خان،سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی حسن مرتضی اور ندیم افضل چن بھی موجود تھے،بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کے دوران زیلدار احسن شاہ کو پارٹی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا انہوں نے زیلدار احسن شاہ کو فارن افیئرز کمیٹی،پیپلز پارٹی لائرز فورم اور پیپلز پارٹی یوتھ پروگرام کے زریعے پارٹی کا پیغام ہر پاکستانی تک پہنچانے کیلئے اپنی صلاحیتں بروئے کار لانے کی بھی ذمہ داری سونپی جسے انہوں نے قبول کر لیا ذیلدار احسن شاہ نے ملاقات کے دوران کہا
قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو
،دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پیغام ہر پاکستانی تک پہنچانے اور پارٹی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کروں گا،بطور وزیر خارجہ پاکستان کے عوام کی طرف سے آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں آپ نے جس جرات اور بہادری سے پاکستان اور کمشیر کا مقدمہ بین الاقوامی فورم پر لڑا اور بھارتی سرزمین پر بھارت کو للکارا اور بھارتی وزیر خارجہ کو منہ توڑ جواب دیا اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی اس پر پوری قوم کو آپ پر فخر ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زیلدار احسن شاہ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ جیسے متحرک نوجوان ہمارے لیئے اثاثہ ہیں آپ کی شمولیت سے پارٹی مضبوط ہو گی زیلدار خاندان ٹیکسلا کا معروف سیاسی و سماجی خاندان ہے،قیام پاکستان سے قبل برٹش دور حکومت میں زیلدار طرف شاہ اور ذیلدار غلام اصغر شاہ کو زیلداری ملی،1972 میں سید صغیر حسین شاہ نے انتخابی سیاست میں قدم رکھا اور تاریخی کردار ادا کیا وہ ٹیکسلا سے پاکستان پیپلز پارٹی کے پہلے صدر بھی تھے ،1985 میں زیلدار صفدر حسین شاہ نے ٹیکسلا سے انتخابات میں حصہ لیا،سید صفدر حسین شاہ کا قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو سے قریبی تعلق تھا اور اسی تعلق کی بنیاد پر انہوں نے زولفقار علی بھٹو سے راولپنڈی ہارلے سٹریٹ میں واقع انکا ملکیتی گھر بھی خریدا جو آج تک ذیلدار خاندان کی ملکیت ہے،زیلدار احسن شاہ نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کو اس گھر کا دورہ کرنے اور آئندہ انتخابات میں مہم کا آغاز اسی گھر سے شروع کرنے کی بھی دعوت دی،زیلدار اور بھٹو خاندان کے تاریخی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں شہادت سے صرف ایک دن قبل شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو سید صغیر حسین شاہ کی وفات پر تعزیت کیلئے زیلدار ہاؤس ٹیکسلا تشریف لائی تھی،زیلدار احسن شاہ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے کاوشوں پر چیئرمین سردار سلیم حیدر کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور پیپلز پارٹی پارٹی کیلئے ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے سینٹر پلوشہ،سردار دوست محمد کھوسہ اور فیصل سخی بٹ کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہا زیلدار احسن شاہ نے پہلی بار کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کی ہے ان کی پاکستان کیلئے ناقابل فراموش خدمات ہیں وہ مختلف بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں