اسلام آباد
استحکام پاکستان کے صدر عبدالعلیم خان کی کمپنی کے نام نئی رینج روور گاڑی کی رجسٹریشن کے لئے محکمہ ایکسائز کی تاریخ کی سب سے زیادہ رقم کا چالان جمع کرایا گیا ہے۔
معروف سیاسی وکاروباری شخصیت عبدالعلیم خان کی کمپنی پارک وہو انکلیو پرائیویٹ لمیٹڈ گلبرگ کے نام نئی رینج روور گاڑی کی رجسٹریشن کے لئے محکمہ ایکسائز پنجاب کی تاریخ میں رجسٹریشن فیس کی مد میں سب سے بڑی رقم91 لاکھ 10 ہزار 6 سو 65 روپے کی ادائیگی کی گئی ہے اور گاڑی کا نمبر بھی آن لائن نیلامی میں (اے پی ایس ۔1) حاصل کیا گیا ہے۔