پاک سرزمین پارٹی کے رہنما محمد علی بروہی کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

 
0
437

کراچی، جون 11 (ٹی این ایس):  پاک سرزمین پارٹی کے رہنما محمد علی بروہی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے اورکہاہے مجھے خوشی ہے کہ میں پیپلزپارٹی میں آزاد کارکن کی حیثیت سے شامل ہو رہا ہوں۔ اس موقع پرپیپلزپارٹی کراچی کے صدرسعید غنی کا کہنا تھا کہ 2018 ء کے انتخابات کراچی کے لیے مختلف انتخابی نتائج کے حامل ہوں گے۔