جنسی جرائم پر قابو پانے کیلئے ڈی این اے ایکٹ بنائیں گے،رانا ثنا اللہ

 
0
766

اسلام آباد،جنوری 14(ٹی این ایس):صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جنسی جرائم پر قابو پانے کےلئے ڈی این اے ایکٹ بنایا جائے گا۔ سول سیکریٹریٹ لاہور میں بچوں کے تحفظ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ زینب قوم کی بیٹی تھی، اس کے قاتل پر زمین تنگ کردیں گے۔ رانا ثنا نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا، انہوں نے بتایا کہ ہم چائلڈ پر وٹیکشن کے قوانین میں ترامیم کریں گے جبکہ بچوں کے تحفظ کیلئے نئے قوانین بھی بنائے جائیں گے۔ صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ جنسی جرائم کی نشاندی کے لئے ڈی این اے ڈیٹا مرتب کیا جائے گا۔