ایکسپریس وے پر ڈمپر نے موٹر سائکل سوار نوجوان کو بری طرح کچل ڈالا

 
0
920

اسلام آباد، جنوری 14 (ٹی این ایس): اسلام آباد ایکسپریس وے پر ڈمپر نے ایک موٹر سائکل سوار ایک نوجوان کو کچل ڈالا۔
ٹی این ایس نے نمائندے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کری روڈ کے نزدیک مذکورہ ڈمپر زیرِ نمبر جی ایل ٹی ڈی- 2194 ساتھ گذرنے والے ایک موٹرسائکل کے اوپر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں اس پر سوارنوجوان بری طرح کچلا گیا۔


آخری اطلاعات کی آمد تک جانبحق شخص کی پھٹی ہوئی لاش ڈمر کے بھاری بھرکم ٹائر کے نیچے پڑی ہوئی تھی۔ اور اسکے اعضاء بکھرے ہوئے تھے۔


لوگوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پرجمع ہے اور پولیس و ریسکیو ٹیم کا انتظار کیا جارہا ہے، حادثے کے باعث مصروف شاہراہ پر ٹریفک کی روانی میں بھی بری طرح خلل پڑا ہے۔