سن سیٹ بالیوارڈ فلائی اوورکو تین ماہ کے اندر مکمل کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

 
0
396

کراچی،جنوری15(ٹی این ایس):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سن سیٹ بالیوارڈ فلائی اوور کا کام ساڑھے تین ماہ میں مکمل کیا جائے، یہ فلائی اوور اہم ہے جسکی تکمیل جتنی جلد ہو اتنا اچھا ہے، مجھے دن رات کام ہوتا نظر آنا چاہیے، چاہتا ہوں آئندہ پیر سب میرین انڈرپاس کا ایک طرف کھول دیا جائے جسکو نظر میں رکھتے ہوئے کام بروقت مکمل کیا جائے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے پیر کو وزیراعلی ہاوس میں کراچی پیکج اسکیمز اجلاس کے صدارت کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں وزیر بلدیات جام خان شورو، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، پی ڈی کراچی پیکیج و دیگر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر بلدیات جام خان شورو نے بتایا کہ جن سڑکوں کے حالات خراب ہے ان کی تعمیر نو کے لیے سمری وزیراعلی سندھ کو بھیجی ہے۔ سب میرین انڈرپاس اور 2 کلومیٹر طویل ٹیپوسلطان سے کارساز سڑک کا کام تقریباً مکمل ہے جسکی کارپیٹنگ شروع ہو گئی ہے، کینٹ اسٹیشن روڈ اور 12 کلومیٹر طویل 12 ہزار روڈ کا کام شروع ہوگیا ہے جبکہ اسٹیڈیم روڈ کا کام شروع کرنے والے ہیں۔