آرمی چیف کا دورہ سری لنکا،دفاعی تعاون بڑھانے پراتفاق

 
0
311

کولمبو جنوری 16(ٹی این ایس) آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیازکارروائیاں کیں، پاکستان اور سری لنکا دہشت گردوں کو شکست دینا اچھی طرح سے جانتے ہیں ، اس وقت بھی پاکستان میں آپریشن ردالفسادکے ذریعے دہشت گردوں کاخاتمہ جاری ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روز سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے ہیں، انہوں نے یہ دورہ سری لنکن ہم منصب کی دعوت پر کیا ہے۔دورے کے دوران آرمی چیف سے سر ی لنکاکی تینوں افواج کے سربراہان نے ملاقاتیں کیںجبکہ سری لنکن چیف آف ڈیفنس سٹاف نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کی۔آرمی چیف کوسروسزہیڈکوارٹرزمیں آمدپرگارڈآف آنرپیش کیاگیا،انہوں نے کمانڈاینڈاسٹاف کالج کے عملے سے ملاقات کی۔سری لنکن قیادت سے ملاقاتوں میں دفاعی تعاون بڑھانے پربھی بات چیت ہوئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سری لنکن عسکری قیادت کو پاکستان کی کامیابیوں بالخصوص آپریشن رد الفساد پر بریفنگ دی ۔ سری لنکن عسکری حکام کی جانب سے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہاگیاجبکہ سری لنکن عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خاتمے میں تعاون پرشکریہ اداکیا۔