مردہ شخص انصاف لینے کے لئے عدالت پہنچ گیا

 
0
9928

لاہور ،جنوری19(ٹی این ایس):مردہ شخص انصاف لینے کے لئے عدالت پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق گجر پورہ کے  مشتاق جس کو مردہ قرار دیا گیا تھا،انصاف لینے کے لیے سعوی عرب سے عدالت پہنچ گیا۔مشتاق کے جاننے والے خادم حسین نے مشتاق کے گھر پر قبضہ کرنے کے لئے اسے مردہ قرار دیا تھا۔تاہم محمد مشتاق انصاف لینے کے لیے عدالت پہنچ گیا اور کہا کہ وہ مرا نہیں بلکہ زندہ ہے اور محض اس کے گھر پر قبضہ جمانے کے لیے خادم حسین نامی شخص نے اسے مردہ قرار دیا تھا جب کہ عدالت میں جھوٹی گواہی بھی دی تھی۔خادم حسین کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔جب کہ عدالت نے ایس ایچ او گجر پورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے