پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ایس7 گھوٹکی کے ضمنی انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ عبدالباری خان پتافی کو جاری کردیا

 
0
547

کراچی ،جنوری19(ٹی این ایس):پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ایس7 گھوٹکی کے ضمنی انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ عبدالباری خان پتافی کو جاری کردیا ہے۔ عبدالباری خان پتافی مرحوم احمد علی خان پتافی کے صاحبزادے ہیں،پی ایس سات گھوٹکی کی نشست پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی احمد علی خان کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔ اس نشست پر5 مارچ2018 کو ضمنی انتخاب ہوگا۔