کراچی میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ، 5 بہنوں کا اکلوتابھائی قتل

 
0
509

کراچی ، جنوری  20 (ٹی این ایس):کراچی میں ایک اور مبینہ مقابلے میں پولیس نے 5 بہنوں کے اکلوتے بھائی کو قتل کردیا، تفصیلات کے مطابق ڈرگ روڈ پر رکشے میں سوار مقصود کام سے جار ہاتھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے رکشے کو روکنے کی کوشش کی تو اس دوران پولیس نے فائرنگ کردی جس سے رکشے میں سوارمقصود سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے،جن کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال پہنچایا گیا لیکن مقصود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

گھر میں بھائی کی موت کی خبر پہنچنے پر کہرام مچل گیا اور مقتول کی بہنیں ہسپتال پہنچ گئیں اورسٹریچر پر لیٹے ڈاکوؤں کو جوتوں سے مارا پیٹا۔