تھائی لینڈ میں داعش سے تعلق کے الزام میں پاکستانی شہری گرفتار

 
0
19034

بنکاک ، جنوری  20 (ٹی این ایس): تھائی لینڈ میں پولیس نے داعش سے تعلق کے الزام میں ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کر لیا۔ جمعہ کو بنکاک پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 51 سالہ پاکستانی شہری محمد اقبال سے جعلی پاسپورٹ برآمد ہوئے جن کا ممکنہ طورپر منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ محمد اقبال سے چار بھارتی اور سنگاپور کے تین پاسپورٹس برآمد ہوئے۔ محمد اقبال کی رہائش گاہ سے اس کے علاوہ جعلی دستاویزات تیار کرنے والے آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔