خاتون کو سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر اسی کے دفتر کی دیوار کے ساتھ ٹیپ لگا کر چسپاں کر دیا گیا

 
0
456

بیجنگ ،اکتو بر 05(ٹی این ایس): چین میں ایک خاتون کو سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر اسی کے دفتر کی دیوار کے ساتھ ٹیپ لگا کر چسپاں کر دیا گیا ۔ یہ دلچسپ سزا چین میں دی گئی جہاں ایک خاتون نے ڈرائیونگ کے دوران سیٹ بیلٹ استعمال نہیں کی ۔ سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی کرنے والی اس خاتون کودلچسپ سزا دی گئی ۔مذکورہ خاتون کو اسی کے دفتر کی دیوار کے ساتھ ٹیپ لگا کر چسپاں کر دیا گیا۔چائینیز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں خاتون کو دیوار کے ساتھ چسپاں ہوئے دیکھا سکتا ہے ۔حیرت انگیز طور پر دفتر کے باقی کارکن اس کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہیں ۔