شمالی انگلینڈ میں جاری کنزرویٹو پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں احتجاج، برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مے کوکچھ دیر کے لیے خطاب روکنا پڑ گیا

 
0
368

لندن اکتوبر 5(ٹی این ایس)برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مے کو شمالی انگلینڈ میں جاری کنزرویٹو پارٹی کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کچھ دیر کے لیے روکنا پڑگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق لندن میں حکمران قدامت پسند جماعت کا کئی روزہ سالانہ کنونشن مانچسٹر میں جاری تھا، جس وقت ٹریسا مے اپنا خطاب کر رہی تھیں اس دوران احتجاج کرنے والے ایک شخص نے ان کے قریب جا کر ایک خط ان کے سامنے لہرانا شروع کر دیا۔پی 45 کہلانے والا یہ خط عام کارکنوں کو ملازمتوں سے رخصتی کے وقت دیا جاتا ہے۔ واقعے کے بعد مداخلت کرنے والے شخص کو کانفرنس ہال سے باہر نکال دیا گیا اور وزیر اعظم نے اپنی تقریر کچھ تعطل کے بعد مکمل کی۔