اقوام متحدہ ،روہنگیاپناہ گزینوں کے لیے ایک کروڑ20لاکھ ڈالر جاری

 
0
412

نیویارک اکتوبر 5(ٹی این ایس)ہنگامی امداد سے متعلق اقوام متحدہ کے رابطہ کار مارک لوکاک نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش نے بڑی فیاضی سے پناہ گزینوں کا خیرمقدم کیا ہے ۔ لیکن ا س وقت کیمپوں کی موجودہ صورت حال بہت خراب ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی ہمددردی کے امور سے متعلق انڈر سیکرٹری جنرل اور ہنگامی امداد کے رابطہ کار مارک لوکاک نے کہاکہ ہم اب تک جو کچھ کر چکے ہیں اس سے کہیں زیادہ پیمانے پر امداد کی ضرورت ہے۔ میں نے آج ا س امداد میں اضافے کے لئے ادارے کی جانب سے بارہ ملین ڈالر دینے کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ بین الاقوامی برادری کے ہمارے دوست بھی امداد میں اضافہ کریں۔