وزیراعظم عمران خان آج صدرٹرمپ سے اہم ملاقات کریں گے

 
0
13183

نیو یارک ستمبر 23 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں. نیویارک میں وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹرلنزے گراہم نے ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ اموراورعلاقائی صورتحال پرگفتگو کی گئی. وزیراعظم نے پاک امریکا تعلقات میں لنزے گراہم کے کردارکوسراہا‘ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی لاک ڈاﺅن سے انسانی بحران جنم لے چکا بھارتی اقدامات خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں، امریکا مسئلہ کشمیرکے حل میں مثبت کردارادا کرسکتا ہے.
سینیٹرلنزے گراہم نے کہا کہ پاک امریکا شراکت داری دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے، پاکستان کا افغانستان میں امن ومفاہمت کے لیے اہم کردارہے. اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے امریکا میں مقیم کشمیریوں کے نمائندہ وفدنے ملاقات کی جس میں ڈاکٹرغلام نبی فائی ، ڈاکٹرغلام میر، ڈاکٹرخالد قاضی، امتیاز خان، عبدالروف میر، سردارسرورخان اوردیگرشامل تھے.
وفد نے مقبوضہ کشمیرمیں ابترصورتحال کو عالمی سطح پربھرپور طرح سے اجاگرکرنے پروزیراعظم کا شکریہ ادا کیا‘ وفد میں ان مظلوم کشمیریوں کے قریبی رشتہ داربھی موجود تھے جواس وقت مقبوضہ جموں و کشمیر میں زیر حراست ہیں یا جن سے کوئی رابطہ نہیں ہوپارہا. وفد نے وزیراعظم کو مقبوضہ جموں وکشمیرکی ابتر صورتحال سے آگاہ کیا‘ وزیر اعظم نے وفد کو یقین دلایا کے وہ ہرسطح پرمظلوم کشمیریوں کی آواز بلند گریں گے وزیراعظم نے کہا کہ میں کشمیریوں کو کا پوری دنیا میں سفیر بنوں گا اور مظلوم کشمیریوں کی آوازہرسطح پربلند کریں گے.
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ، افغان امن عمل اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو ہوگی‘ وزیراعظم عمران خان کی آج نیویارک میں مصروفیات کاشیڈول جاری کردیا گیا ، وزیراعظم عمران خان آج امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں گے. ملاقات میں وزیراعظم عمران خان مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیو ں کی تازہ صورتحال سے صدرٹرمپ کو آگاہ کریں گے‘ملاقات میں افغان عمل اور دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر باہمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا.
دوسری جانب شیڈول کے مطابق وزیراعظم صبح ناشتے کی میز پر برطانوی ہم منصب سے ملیں گے جبکہ وزیراعظم کی ترک صدر طیب رجب اردگان سے بھی آج ملاقا ت ہوگی‘عمران خان سوئٹزرلینڈ کے صدر اور اٹلی کے وزیراعظم ، چینی وزیرخارجہ سمیت ورلڈبینک کے صدر سے بھی آج ملاقاتیں کریں گے. وزیراعظم کونسل آف فارن ریلیشنزسےخطاب کریں گے اور موسمیاتی تغیرپرعالمی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے.
امریکی صدر ٹرمپ کے سابق مشیر اور ری پبلکن راہنما ساجد تارڑ نے صحافیوں کو بتایاکہ وزیراعظم عمران خان کی آج امریکی صدرٹرمپ سے ملاقات اہم ہے، صدرٹرمپ پہلے ہی کشمیر پرثالثی کی پیش کش کرچکے ہیں اور گزشتہ روز مودی سے ملاقات بھی ان کی ہو چکی ہے.خیال رہے 24 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے استقبالیے میں شرکت کریں گے اور امریکی سرمایہ کاروں اور ہیومین رائٹس واچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات کریں گے جبکہ اسی دن عمران خان امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے عشائیے میں شرکت کریں گے.
وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے ، اسی روز مصر، ایتھوپیا اور نیوزی لینڈ کے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں کریں گے اور 27 ستمبر کوہی نیویارک میں پریس کانفرنس بھی کریں گے. واضح رہے 22 جولائی کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان بھارت کے مابین ثالثی کی پیش کش کی تھی‘صدرٹرمپ نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کشمیر کے تنازع پر ثالثی کی درخواست کی تھی تاہم بھارت میں امریکی صدر کے بیان پر ہنگامہ آرائی کے بعد مودی سرکار نے صدرٹرمپ کے بیان کی تردید کردی تھی.