چین دوارب ڈالر لاگت سے بنگلہ دیش میں بجلی گھر تعمیر کرے گا

 
0
315

بیجنگ مئی 8(ٹی این ایس)چین اور بنگلہ دیش کے مابین تیرہ سو بیس میگاواٹ صلاحیت کے ایک بجلی گھر کی تعمیر کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں اداریے کے مطابق بنگلہ دیش کے ضلع کاکس بازار میں تعمیر کیا جانے والا یہ بجلی گھر کوئلے کی مدد سے کام کرے گا اور ابتدائی تخمینوں کے مطابق اس پر دو ارب ڈالر کے برابر لاگت آئے گی۔ بنگلہ دیش2021تک ملک کے تمام حصوں میں بجلی فراہم کرنا چاہتا ہے۔ فی الحال بنگلہ دیش کے بیس فیصد عوام بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔