یمن میں صدارتی محل پر فضائی حملے ،چھ افراد ہلاک، تیس زخمی

 
0
302

صنعاء مئی 8(ٹی این ایس)سعودی عسکری اتحاد نے یمنی دارالحکومت صنعاء میں صدارتی محل کی عمارت پر بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور تیس کے قریب زخمی ہو گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ عمارت ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے زیر قبضہ ہے۔ ابھی تک باغیوں نے اس حوالے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں عام شہری بھی شامل ہیں۔ تاحال یہ بھی واضح نہیں کہ آیا اس حملے میں حوثی باغیوں کا کوئی لیڈر بھی مارا گیا ہے۔