دمشق جولائی19(ٹی این ایس )شام کے شمال مشرق میں واقع کرد علاقے میں ایک چیک پوائنٹ پر خودکش کار بم دھماکے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ ترکی کی سرحد سے قریباً تیس کلومیٹر دور واقع گاؤں تل تمر کے نزدیک یہ خودکش کار بم حملہ کیا گیا ہے۔شام کے سرکاری ٹیلی ویڑن نے اس علاقے میں کار بم دھماکے میں چار افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے لیکن اس نے کہا ہے کہ یہ اس کے نزدیک واقع قصبے راس العین میں ہوا ہے۔