آذربائیجان کے صدارتی الیکشن شفاف نہیں تھے، یورپی تعاون کی تنظیم

 
0
335

یورپی تنظیم کے مبصرین کو پریس کانفرنس کے دوران آذری صدر کے حامیوں کی طرف سے ہلڑبازی کا سامنا
باکو،13اپریل(ٹی این ایس):یورپی سلامتی اور تعاون کی تنظیم کے مبصرین نے کہا ہے کہ آذربائیجان میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوران وسیع پیمانے پر بیضابطگیاں ریکارڈ کی گئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کو غیر شفاف اور صدر الہام علیئیف کے چوتھی مدت صدارت کے لیے انتخاب کو بھی غیر جمہوری قرار دیا گیا ہے۔ اس الیکشن میں علیئیف کو چھیاسی فیصد ووٹ حاصل ہوئے جب کہ ملکی اپوزیشن نے بائیکاٹ کر رکھا تھا۔ وسطی ایشیائی ریاست آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے اس یورپی تنظیم کی رپورٹ کو بے مقصد اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ باکو میں اس یورپی تنظیم کے مبصرین کو ایک پریس کانفرنس کے دوران آذری صدر کے حامیوں کی طرف سے ہلڑبازی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔