پشاور میں ضلعی حکومت کا بجٹ اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا

 
0
297

پشاورجولائی19(ٹی این ایس)پشاور میں ضلعی حکومت کا بجٹ اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔ حکومتی اراکین نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ اے این پی کے رکن تو اپنے جوتے ہی اسپیکر کے سامنے رکھ دیئے۔ ضلع کونسل کے بجٹ اجلاس میں ضلی ناظم نے جیسے ہی تقریر شروع کی تحریک انصاف کے اپنے ہی کارکنان نے ناظم کے خلا ف ہلہ گلہ شروع کردیا ۔ ناراض اراکین نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اچھال دیں۔ انہوں نے پچھلے بجٹ کا حساب دینے کا مطالبہ کیا ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے ممبر نے اپنی جوتیاں اتار کر کنوئیر کے سامنے رکھ دیں اور اجلاس سے واک اوٹ کرتے ہوئے ہال سے نکل گئے۔ ہنگامہ آرائی کے دوران ہی ضلعی ناظم نے نو ارب چھتس کروڑ کا بجٹ کردیا۔