صوابی پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناکر گاڑی سے بڑی تعداد میں بارودبرآمد کرلیا

 
0
322

پشاورجولائی19(ٹی این ایس)صوابی پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے گاڑی سے بڑی تعداد میں بارود پکڑ لیا ۔صوابی پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا،پولیس کے مطابق پلوڈھند چوک میں کارسے پینسٹھ کلوگرام بارود اور آٹھ سو ڈیٹونیٹر برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزم لعل محمد کا تعلق ضلع چارسدہ سے ہے،پولیس نے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔